پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمداسمگلرز گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 16:31

پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمداسمگلرز گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان)میں مختلف کارروائیوں کے دوران 2خواتین اسمگلرز سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب کے ٹوکروں سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 450کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرکی01فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کوچ میں سوار 02مسافر خواتین سے 15کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافرخواتین اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقر یبا771.9ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔برآمد شدہ منشیات، مزدا ٹرک اور 3 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں