ایف بی آر کے نوجوان افسران کا رویہ دیکھ کردل ٹوٹ گیا،شبر زیدی

توقعات پر پورا نہ اترنے کے لیے سب سے زیادہ شرمندگی وزیراعظم عمران خان سے ہے،سابق چیئرمین ایف بی آر

بدھ 23 ستمبر 2020 17:24

ایف بی آر کے نوجوان افسران کا رویہ دیکھ کردل ٹوٹ گیا،شبر زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے نوجوان افسران کا رویہ دیکھ کردل ٹوٹ گیا۔ توقعات پر پورا نہ اترنے کے لیے سب سے زیادہ شرمندگی وزیراعظم عمران خان سے ہے۔خصوصی گفتگو میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آرمیں افسرشاہی ہضم نہ ہوسکی، اب چاہے کوئی بھی آجائے لیکن مائنڈسیٹ تبدیل ہوئے بغیرکچھ بھی تبدیل ہونے والانہیں ہے۔

(جاری ہے)

شبرزیدی نے کہا کہ توقعات پر پورا نہ اترنے کے لیے سب سے زیادہ شرمندگی وزیراعظم عمران خان سے ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کی بیوروکریٹک فضا راس نہیں آئی، پروٹوکول سے بیزار تھا۔سابق چئیرمین ایف بی آرنے کہا کہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کوئی انتظامی اورسیاسی منصب نہیں لوں گا اوربطورایف بی آرچیئرمین اپنی کارکردگی کو10 میں سے 5 نمبر دوں گا۔انھوں نے تجویز دی کہ ملک میں اسٹیٹ بینک کی طرز پرپاکستان ریونیوسسٹم بنانا ہوگا جو سرکاری نہ ہو کیوں کہ جونیئر افسروں کو تبدیلی نہیں بلکہ سرکاری نوکری اورپوسٹنگ عزیز ہے،نوجوان افسروں میں سرکاری نوکری کا مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں