کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عارضی حل ہے،سید ناصر حسین شاہ

سندھ بھر میں بارش سے ہونے والی تباہ کاری کے ازالہ کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے،تقریب سے خطاب

بدھ 23 ستمبر 2020 18:29

کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عارضی حل ہے،سید ناصر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سندھ سید نا صر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی عارضی حل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج فلاحی ادارے رحمان فائونڈیشن کی جانب سے مفت ڈایلسس وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی میں پاکستان بیت المال کے سربراہ جنید لاکھانی اور کمانڈر بلڈرز کے سی ای او کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر بھی موجود تھے جب کہ معروف اسکالر سیّد محمد علی شاہ ، ڈاکٹر وقار احمد، یو گی وجاہت، نسیم راجپوت سید ضیاء الحسن ،احمد شاہ اور ڈاکٹر خالدہ کنول بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ رحمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت ڈائلیسس احسن اقدام ہے سندھ حکومت انسانیت کے کاموں اور خدمت میں مصروف فلاحی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے کراچی کیانفرا اسٹرکچر کی بحالی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے بہت جلد کراچی کی خوبصورتی کو بحال کریں گے اور ساتھ ہی سندھ بھر میں بارش سے ہونے والی تباہ کاری کے ازالہ کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں