ایم کیوایم پاکستان کے زیر اہتمام کر اچی ما رچ آج ہوگا

کر اچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کر اچی ما رچ میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر شہر ی سندھ کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کر یں، ایم کیوایم پاکستان

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام آج کر اچی ما رچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو دوپہر 2بجے آغا خان جماعت خانے واقع عائشہ منزل سے شروع ہو گا اور مزار قائد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جہا ں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی ودیگر خطاب کر ینگے اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر واراکین رابطہ کمیٹی نے کر اچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کر اچی ما رچ میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر شہر ی سندھ کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کر یں اور یہ اپیل بھی کی کہ مختلف شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد تا جر،صنعتکا رطلبا وطالبات ڈاکٹرز اور انجینئرز بھی آگے آئیں اور اس ما رچ کو کا میاب بنا کر شہر ی سندھ کے حقوق کی جد وجہد کو آگے بڑھایں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں