پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا

گزشتہ رات ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی،ترجمان پی آئی اے

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:42

پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) وزیراعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف پی آئی اے کو خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کیا گیا ہے زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کررہے ہیں کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہوگیا تھا کچھ عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کردیے تھے جس پر سی ای او پی آئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئیاصل کرائے شائع کروائے اور مزید پروازوں کی اجازت طلب کی تھی پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کی سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں جن میں گنجائش 12،000 افراد کی ہے 13 مزید پروازیں سماج فاصلے کی قوانین کے ساتھ آپریٹ کرنے سے مزید 3500 کی گنجائش پیدا ہوئی جو طلب سے بہت کم تھی وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کی سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے اکتوبر کے مہینے کیلئے پی آئی اے نے پہلے ہی اپنے پروازیں دوگنی کرنے کیلئے سعودی حکام سے درخواست کرلی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں