کراچی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے1ہلاک4زخمی

ایک مکان زمیں بوس ہو گیا‘متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات ستمبر 21:15

کراچی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے1ہلاک4زخمی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2020ء) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا ہے دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک مکان زمیں بوس ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں موجود ہیں جب کہ امدادی اداروں کے رضاکار بھی جائے وقوع پرپہنچ چکے ہیں. ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 ڈی تھری میں ہوا ہے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران سوئی گیس لائن متاثر ہوئی جس سے پریشر بنا اور آگ لگ گئی.

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments