کے ایم ڈی سی کے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے،انکریمنٹ کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے احتجاج، ایڈمنسٹریٹرکی 16 اکتوبر تک مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایمپلائز یونین کے تحت کالج میں 15 فیصد اور 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی عدم ادائیگی، 2018 کے سالانہ انکریمنٹ کے دو ماہ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی، کے ام سی پے رول پر کے ایم ڈی سی اسٹاف کو لانے کیلئے بھرپور احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاج میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے علاوہ ہائوس آفیسرز نے بھی حصہ لیا۔

کالج انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی جانب سے یقین دہانی کروائی کہ 16 اکتوبر تک آپ کے مسائل حل کردیئے جائیں گے۔ یونین کے صدر ندیم اختر زیدی اور جنرل سیکریٹری سید خالد حسین رضوی نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی یقین دہانی پر مسائل حل نہ ہوئے تو پھر کے ایم سی ہیڈ آفس پر دھرنا دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں