کراچی، پولیس مقابلے میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہو گئے

سب انسپکٹر رحیم خان تھانہ گلستان جوہر ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 ستمبر 2020 12:00

کراچی، پولیس مقابلے میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہو گئے
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 ستمبر 2020ء) گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں آج پولیس اور ملزمان کے دوران مقابلہ ہوا،پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہو گئے،ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہو گیا،انہوں نے مزید بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی۔جو تھانہ گلستان جوہر ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا،جائے وقوع پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔اور پولیس کی مزید بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔شہید پولیس افسر کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جب کہ واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس مقابلہ ڈاکوؤں کے ساتھ ہو گا۔ڈاکو شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں