27ستمبر شاہرہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ کے سلسلے میں ہونے والی تیاریاں ضلع شمالی آخری مراحلے میں داخل ہوگئی ہیں، محمدیوسف

جمعہ 25 ستمبر 2020 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ 27ستمبر شاہرہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ کے سلسلے میں ہونے والی تیاریاں ضلع شمالی آخری مراحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

حقوق کراچی مارچ کے لیے تشہیر کیمپ نارتھ کراچی یوپی موڑ،نیوکراچی سندھ ہوٹل،سرجانی کے ڈی اے ،تیسر لیاری آفس ،احسن چورنگی،گلشن معماراور دیگر مقامات پر لگائے گئے ہیں۔

علاقوں میں چاگنگ بھی جاری ہیں،ہینڈ بل تقسیم کیے جارہے ہیں،موبائل پبلسٹی کے ذریعے عوام الناس کو بیدار کیا جارہا ہے۔جے آئی یوتھ سرجانی ٹائون میںکراچی بچائو ریلی سے امیرضلع شمالی محمد یوسف نے خطاب کر تے ہوئے کہا پوری ملت اسلامیہ کراچی کو بچانے کے لیے اُٹھ کھڑی ہواور 27ستمبر کو حقوق کراچی مارچ شاہرہ قائدین پر بھر پور شرکت کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں