کراچی، نوجوان نے ایک بچے کے بعد دوسرے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم بچے کی لاش سمیت پکڑا گیا، 8 سالہ حارث گذشتہ شام لاپتہ ہوا تھا ، زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 ستمبر 2020 14:26

کراچی، نوجوان نے ایک بچے کے بعد دوسرے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2020ء) کراچی میں 8 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا،ملزم اس سے قبل بھی ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور 8 سالہ بچہ دردندگی کا نشانہ بن گیا۔ایف بی ایریا میں شفیق کالونی میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،پولیس نے زیادتی اور قتل کے شبے میں ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص بچے کی لاش پھنکنے جا رہا تھا جسے مکینوں نے پکڑ لیا۔شہریوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔بچے کی شناخت 8 سالہ حارث کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بچے کے گلے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں،ملزم کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ شام سے لاپتہ تھا،جسے رات گئے تک تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہیں ملا،رات گئے مشکوک شخص سے بوری میں بند لاش ملی۔

ملزم بچے کا پڑوسی ہے جسے بچے کی لاش سمیت پکڑا گیا۔بچے کے والد کے مطابق ملزم پہلے بھی علاقے میں ایک بچے سے زیادتی کر چکا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔حتمی طور کیمیکل اگزامن کی رپورٹ آنے کے بعد کہا جا سکے گا۔حارث کی لاش تدفین کے لیے ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ والد کی مدعیت میں قتل اور بدفعلی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گزری میں 10 سال کے بچے سے بدفعلی کا معاملہ حل ہوگیا،پولیس کے مطابق ڈی این اے اور میڈیکل رپورٹ میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے روز سے فرار ہے، اس کی تلاش جاری ہے، بچے کے والد کے مطابق ملزم پہلے بھی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز قبل کراچی کے علاقے اپر گزری کے رہائشی 10سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، موبائل دکاندار نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ بچہ جس عمارت میں رہائش پذیر ہے اس کا اوپر والا حصہ خالی ہے، واقعے کے وقت بچہ گھر میں اکیلا تھا اس کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں اور اِسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم بچے کو موبائل فون دلانے کے بہانے عمارت میں لے گیا تھا۔پولیس کے مطابق اِس واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں