سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کورونا ایس اوپیز سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان

پروازوں کو2 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا، کیٹیگری میں اے میں شامل سعودی عرب، چین سمیت 38 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی استثنا حاصل ہوگی، جبکہ کیٹیگری بی کے ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 ستمبر 2020 16:03

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کورونا ایس اوپیز سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری کا اعلان کردیا ہے، پروازوں کو کورونا ایس اوپیز کے باعث 2 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا، کیٹیگری میں اے میں شامل سعودی عرب، چین سمیت 38 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی استثنا حاصل ہوگی،جبکہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس اوپیز سے متعلق نئی سفری پالیسی کے تحت تمام غیرملکی پروازوں کو کورونا ایس اوپیز کے باعث 2 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔کیٹیگری میں اے میں شامل 38 ممالک کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب ، چین سمیت38 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیٹیگری بی میں شامل دیگر تمام ممالک سے آنے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایسے ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کم ازکم 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہ ہو۔ دوسری جانب اسی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن کے دوران مزید احتیاطی تدابیر کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی تھیں۔جن کے تحت لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم ہونے کے بعد فضائی آپریشن کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے کی اطلاعات پر نئی سفری ہدایات ترتیت دی گئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا ہے، تاہم ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ، تمام مسافروں کو فضائی سفر کے دوران ماسک پہن کر رکھنا ہوگا ، مسافروں کو سیٹوں پر بٹھانے کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے ، طیارے سے اتارتے وقت بھی سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا جائے۔اس دوران تمام مسافروں کے سیٹوں پر بیٹھنے کے بعد کیبن کریو لیڈر اور طیارے کے کیپٹن کی جانب سے تصویر بطور ثبوت لی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں