الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

قومی اسمبلی اسپیکر اور وفاقی وزرا کاگلگت بلتستان الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،چیئر مین پیپلز پارٹی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اسپیکر اور وفاقی وزرا کاگلگت بلتستان الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہم گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام بلاول بھتوزرداری نے کہاکہ ٹویٹ میں کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی صرف الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہے گی۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گلگت بلتستان انتخابات کے معاملے پر 28 ستمبر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں