کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا

کورنگی ضیا کالونی میں ملزم رفیق کو اہل محلہ نے کھمبے کیساتھ باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 27 ستمبر 2020 00:09

کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 26ستمبر2020ء) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم رفیق کو اہل محلہ نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق اہل محلہ نے ملزم رفیق کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق بچی کے چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔علاقہ مکین ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کررہے تھے جب پولیس نے ملزم کو پکڑ کر موبائل میں ڈالا تو اس وقت بھی اہل محلہ کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس تمام صورتحال میں عوام اور عوامی نمائندوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت اور عبرت نام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم اور چند وفاقی وزراء نے اعلان کیا کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے اور سرعام پھانسی کی سزا دینے کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سرعام پھانسی کی سزا قابل عمل نہیں، عالمی قوانین اور معاہدوں کی وجہ سے پاکستان میں سرعام پھانسی کی سزا پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں