کورونا وائرس ،صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہے ، سعید غنی

منگل 29 ستمبر 2020 15:05

کورونا وائرس ،صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہے ، سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں صورتحال بہتر ہے، زیادہ سے زیادہ توجہ والدین کو اس حوالے سے آگاہی کی فراہمی ہے۔میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک نجی اور سرکاری اسکولز میں 56 ہزار 299 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، جن میں سے 40150 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں اب بھی 15 ہزار 846 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

سعید غنی نے کہاکہ مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں صورتحال بہتر ہے، مجھ سمیت سیکرٹری اور دیگر افسران روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں اور صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں ہماری زیادہ سے زیادہ توجہ والدین کو اس حوالے سے آگاہی کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں