سندھ میں 32 ہزار 568 نمونے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں،ڈی جی محکمہ صحت سندھ

منگل 29 ستمبر 2020 15:05

سندھ میں 32 ہزار 568 نمونے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں،ڈی جی محکمہ صحت سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سندھ میں 32 ہزار سے زائد افراد اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی کورنا وائرس سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں 32 ہزار 568 نمونے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں یومیہ بنیاد پر کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے جارہے ہیں، 28 سرکاری و نجی لیبارٹریاں ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 15 نجی و سرکاری لیبارٹریاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہی نہیں کر رہی ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے نمونوں کی کولڈ چین برقرار نہ رکھی تو یہ نمونے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع کشمور کے 2 ہزار 877 افراد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں، دوسرا نمبر کراچی کا ضلع وسطی ہے جہاں 2 ہزار 265 افراد نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سکھر کے 2 ہزار 200، سجاول کے 1ہزار 741 ، نوشہرو فیروز کے 1ہزار 612، شہید بینظیر آباد(نوابشاہ)میں 1 ہزار 384 افراد کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں