سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹہ پر 364 ملازمتوں کی منظوری

19 سے اب تک فوتی کوٹہ پر 4029 ملازمتیں دی گئی ہیں، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

بدھ 30 ستمبر 2020 03:37

کراچی۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹہ (دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے لواحقین کا کوٹہ) پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات و ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی پرویز احمد سیہڑ، سیکریٹری زراعت عبد الرحیم سومرو سمیت متعلقہ سیکریٹریز نے آپنے دفاتر سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

فوتی کوٹہ عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ فوتی کوٹہ عملدرآمد میں 2019 سے اب تک 4029 ملازمتوں کی منظوری ہوئی ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں میں 364 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی. محکمہ بلدیات کے 49، صحت کے 39، روینیو کے 14, آبپاشی میں 30، خوراک میں 9 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اسکول ایجوکیشن میں 108، ورکس اینڈ سروسز میں 60، زراعت میں 14 اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 11, اطلاعات میں2، ایکسائیز میں 3، لیبر میں 3، کالج ایجوکیشن میں 4، پاپولیشن ویلفیئر میں 4، سوشل ویلفیئر میں 3، ایس جی ای اینڈ سی ڈی میں 1 اور محکمہ داخلا میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جن ملازمتوں کی منظوری دی ہے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی (ڈی آر سی) وقت پر نا ہونے کی وجہ سے بہت سے کیسز تاخیر کا شکار ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی آر سی کے اجلاس بلا کر فوتی کوٹہ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہونے کہا کہ جن ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں ہوئے یا ڈی آر سی میں تاخیر ہے تفصیلات فراہم کی جائے۔ ممتاز علی شاہ نے تمام سیکریٹری فوتی کوٹہ اور معزور افراد کے کوٹہ پر بھرتیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہداہت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں