بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح

بدھ 30 ستمبر 2020 03:37

کراچی۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) صحت مندمعاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ کے افتتاح کے موقع پر موجود کھلاڑیوں اور دیگر معززین سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیشنل بینک کے سینئروائس پریذیڈنٹ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس طرح سے اسنوکر فیڈریشن پورے پاکستان میں اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے کا م کررہی ہے یہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ارشد حسین نے کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی تربیت کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے اورہمیں چاہیے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کا م کرتے رہیں۔ قبل ازیں جاویداشرف نے بریک لاگاکربارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، ابن حسن،انورفاروقی،افشاں شکیل،سعید آزاد، عظمت اللہ خان عارف بھوپالی،علیم خان موسی،زاہد شہاب، محمدجاوید،قمرعلی،نوید کپاڈیہ اور دیگر افراد موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں