قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دیا

فردوس شمیم نقوی نے استفعیٰ تنقید والے دن ہی پیش کر دیا تھا،استعفے سے متعلق وزیراعظم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ گورنر سندھ اسمبلی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 ستمبر 2020 13:38

قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) سندھ میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استفعیٰ تنقید والے دن ہی پیش کر دیا تھا۔ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی گراؤنڈ پر استعفیٰ مجھے دیا تھا۔انہوں نے معذرت کرنے کے بعد استعفی دیا تھا۔استفعیٰ سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم سے استفعیٰ طلب کیا گیا ہے۔ان سے سندھ اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر مستفعی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مرکزی حکومت نے فردوس شمیم نقوی سے استفعیٰ طلب کیا ہے۔وفاقی حکومت سندھ میں اپنے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے ناراض تھی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے اراکین کافی عرصے سے فردوس شمیم نقوی کے بیانات پر شکایات کرتے تھے۔

ان کی کئی باتیں ناپسندیدہ قرار دی جاتی تھیں۔انہوں نے وفاقی وزراء سمیت وزیراعظم پر بھی کھلم کھلا تنقید کی تھی جس کے بعد قیادت کی طرف سے ان سے استفعیٰ طلب کیا گیا ۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران کے معاملے پر اپنے ہی وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ہی برس پڑے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں چاہے حکومت ن لیگ کی ہو یا تحریک انصاف کی، اس شہرمیں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہو سکی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے، لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو گیس نہیں مل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ہو یا تحریک انصاف کی لیکن کراچی میں گیس کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میں اس مسئلے پر شور مچائوں گا اور شرم بھی دلائوں گا، وزیر اعظم صاحب بھی سنیں، وزیر توانائی عمر ایوب بھی سنیں اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی سنیں، میں شور بھی مچائوں گا اور انہیں شرم بھی دلائوں گا تاہم بعدازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر معذرت کر لی تھی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں