دو دریا کے قریب ملنے والی لاش لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی نکلی

پولیس کے مطابق مظفر حسین عثمانی کی موت گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ہوئی،1999 میں پرویز مشرف کا ساتھ دینے والے مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 اکتوبر 2020 11:19

دو دریا کے قریب ملنے والی لاش لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی نکلی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر 2020ء) دو دریا کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ساحلی علاقے میں دو دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔لاش کی شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔لاش گذشتہ روز دو دریا کے قریب ایک گاڑی سے ملی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقعے ہوئی ۔گاڑی کو تحویل میں لاش کو پی این ایس شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو مشرف کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مظفر حسین عثمانی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کا طیارہ اتروایا تھا۔لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی عمر 72 سال تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں