شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، دو دہشتگرد مارے گئے ، ایک گرفتار

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 16:17

شمالی زیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے ، ایک کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ہلاک دہشت گرد بم بنانے کا ماہر تھا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، بھتا خوری اور سیکورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں