بلاول بھٹو کی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت،

یہ واقعہ میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے،مریم نواز سے ٹیلفون پر گفتگو

پیر 19 اکتوبر 2020 19:57

بلاول بھٹو کی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح گرفتاری کی گئی ہے، وہ سرزمینِ سندھ کی روایات کے منافی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتِ سندھ کو مذکورہ گرفتاری کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے اور کیپٹن صفدر کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا کہا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں