کراچی، ایم کیو ایم نے پاک افواج کے حق میں بینرز آویزاں کردئیے

منگل 20 اکتوبر 2020 13:54

کراچی، ایم کیو ایم نے پاک افواج کے حق میں بینرز آویزاں کردئیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) شہر قائد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک افواج کے حق میں بینرز آوایزاں کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان نے پاک افواج کے حق میں بینرز لگادئیے، شہر بھر میں لگائے گئے بینرز پر شہیدوں کو سلام اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج ہیں۔آویزاں کیے گئے بینرز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں