ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

منگل 20 اکتوبر 2020 13:58

ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2018 کو بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر اور 23 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالر تھا۔موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداری(آئی ایم ایف)سے ایک ارب سات کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اور مختلف ملکوں سے 3 ارب دس کروڑ ڈالر قرض لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں