کراچی ، شیریں جناح کالونی میں بس سٹاپ کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ

دھماکے میں 3 افراد زیادہ زخمی ہوئے جب کہ 3افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں میں ہسپتال منتقل کیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 اکتوبر 2020 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس سٹاپ کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زیادہ زخمی ہوئے جب کہ 3افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں میں ہسپتال منتقل کیا، قبل ازیں اس دھماکے کے بارے میں کہا گیا کہ یہ دکان میں ہونے والا سلنڈر دھماکہ تھا، تاہم بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا تو اس میں تصدیق ہوئی کہ وہاں سے سلنڈر کا کوئی بھی ٹکڑ انہیں ملا،بلکہ یہ کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بس سٹاپ کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ تھا ، جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضلع نوشہرہ میں اکبر پورہ کے علاقے کیمپ کورونہ میں کباڑی کی دکان میں مارٹرگولہ پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسزجائے وقوعہ پہنچ کرامداد سرگرمیاں شروع کرکے جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم خان ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا ، پولیس کے مطابق پانچ افراد جن میں ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم ،فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جاںبحق جبکہ قیصر ولد فرحان ساکن زخی میانہ زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جائے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں