حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاںہے ، گورنر سندھ

منگل 20 اکتوبر 2020 22:21

حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاںہے ، گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جہاں بھی وفاق کے تعاون کی ضرورت ہوئی ہم ہر سطح پر بھر پور تعاون کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے نارتھ ناظم آباد جیم خانہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ, پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان, ڈی سی سینٹرل راجہ دھاریجو اور بیگم اسما علی شاہ بھی موجود تھیں۔

ورنر سندھ کو اس موقع پر جیم خانہ کی مختلف ڈویلپمنٹ اسکیموں کے بارے میں انتظامیہ کی جانب سے بریفینگ دی گئی۔ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی تکمیل کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں, بلا تفریق عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے , مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت میرے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد جیم خانہ اس علاقے کے عوام کیلیے تحفہ ہی, انشااللہ اس کو ہم مثالی بنائینگیاور جن سہولیات کی کمی ہے دوستوں کے تعاون سے اسے مکمل کرینگے۔ ہماری کوشش ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے کو گرین ضلع بنائیں اس کے لیے ڈی سی سینٹرل ہماریساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں جس پر میں ان کا شکر گذار ہوںاور امید کرتا ہوں ان کی معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے گورنرسندھ اور خرم شیر زمان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں