کراچی دھماکے کو دہشت گردی قراردینا قبل ازوقت ہوگا ، سعید غنی

دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ، صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 11:33

کراچی دھماکے  کو دہشت گردی قراردینا قبل ازوقت ہوگا ، سعید غنی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی دھماکے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دینا قبل ازوقت ہوگا ، ہلاکتوں کی تصدیق کی پوزیشن میں نہیں ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی آپریشن کومانیٹر کررہےہیں ، تاہم اس موقع پر اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینا ابھی قبل از وقت ہوگا ، دھماکا کس چیز کا ہے اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتا ، دھماکے میں ہلاکتوں کے بارے میں بھی تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا،فلیٹس میں رہنے والے افراد کودوسری جگہ منتقل کردیا گیا، کیوں کہ یہ عمارت اب رہنے کے قابل نہیں اس لیے اس کو اب گرایا جائے گا، متاثرہ عمارت سے تمام لوگوں کونکال لیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صوبائی وزیر سعید غنی کو دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کی ، جس کے بعد انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا معائنہ کیا ، دوسری طرف کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے، دھماکے کی وجہ سے 4 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ بھی گر گیا , وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کی آواز دور تک سنی گئی ، اس دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ، جب کہ پولیس کی طرف سے دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ عمارت کے میزنائن فلور میں ہوا ، جس کی وجہ سے متعدد فلیٹس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، عمارت کے گراونڈ فلور پر موجود بینک کو بھی اس دھماکے سے نقصان پہنچا ، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں