بلاول بھٹو کا کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب

بدھ 21 اکتوبر 2020 21:34

بلاول بھٹو کا کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین کو بتایا گیا کہ پولیس دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیئے تحقیقات کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ کراچی میں ہر قیمت پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں