پی ڈی ایم رہنماؤں کی سیاست اب اداروں کو تنقید بنانے تک محدود ہوگئی، خرم شیر زمان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:48

پی ڈی ایم رہنماؤں کی سیاست اب اداروں کو تنقید بنانے تک محدود ہوگئی، خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کی سیاست اب اداروں کو تنقید بنانے تک محدود ہوگئی ہے۔اداروں کو نشانہ بناکر پی ڈی ایم کا ٹولا اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں پر پردا ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔پی ڈی ایم کے لشکر میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہمیشہ اداروں کو اپنا غلام سمجھا۔

مولانا فضل الرحمان جیسے کردار ملک میں انتشار پھیلا کر اقتدار کو پانے کی جستجو میں ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہان تھا کہ اگر ملک میں دھاندلی ہوئی ہے تو مولانا راشد محمود بلاول زرداری کے خلاف بھی مہم چلائے۔جو پی پی کو نقیب محسود کا قتل کہتے تھے آج ان کے ہمنوا بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اقتدار کے لیے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔مولانا اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مولانا راشد سے پوچھیں کہ وہ کس سے الیکشن ہارے ہیں۔مولانا پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں۔یہ واحد مولانا ہیں جو دین کی باتوں کے بجائے کرپشن کی افادیت بتاتے ہیں۔پی ڈی ایم ٹولے کے مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ میں انٹری کے لیے شارٹ کٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے قائد مولانا اپنے حواریوں کو حکومت گرنے کے خواب دکھاتے رہیں۔بلاول، مریم اور مولانا کا نظریہ ایک ہے پاکستان کو نقصان پہنچانا۔پی ڈی ایم کا ٹولا کسی حکومت کے رحم کا مستحق نہیں ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں