پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہے آصفہ بھٹو

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:09

پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہے آصفہ بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) عالمی یوم پولیو کے حوالیسے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔ پولیو ویکسین سے ہی پاکستان سمیت دنیا کو پولیو سے پاک کریں گے۔اپنے ایک بیان میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو کے خلاف بھرپورکام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو فرنٹ لائن ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پولیو ورکرز نے پاکستان کی آئندہ نسلوں کو بچانے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014ئ میں پولیو کے 306 کیسز کے بعد 2018ئ میں بارہ کیسز رہ گئے ہیں۔۔ پچھلے دو سالوں میں ایک بار پھر پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اب ہم دنیا کے صرف ان دو ممالک میں شامل ہیں جہاں بچے پولیو کا شکار ہیں۔سابق صدر ا?صف علی زرداری کی بیٹی کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین سے ہی پاکستان سمیت دنیا کو پولیو سے پاک کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں