ویکسین کے ذریعے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، ڈاکٹر محمد جمن

عالمی دن پر تقریب سے فاروق چانڈیو، ایاز حیدر ، ماہین ، ارم راشد و دیگر کا خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پولیو کے دو قطروں سے ہی معذوری کا خاتمہ ممکن ہے۔ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جمن نے پولیو کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ملیر ایمرجنسی رسپونس یونٹ کے تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔

ٹائون ہیلتھ آفیسر لانڈھی ڈاکٹر غلام فاروق چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے پولیو بیماری کا خاتمہ دو بندوں کے ذریعہ ہی ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

والدین کے تعاون کے بغیر موذی مرض کا خاتمہ ناممکن ہے۔ تقریب سے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز حیدر، ڈاکٹر ماہین، ارم راشد، سردار عدیل لودھی، مولانا صاحب گل شکیل راض ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بشیر کاکیپوٹو، ضیاء الرحمٰن، ڈاکٹر محبوب چانڈیو، عمران مزار، ڈاکٹر وقاص، فیضان احمد خان، ثناء اللہ، محمد اسماعیل، عثمان غنی، مطیع اللہ، مشال خان، وقاص جدون، شبیر بٹگرامی، شازیہ محسود، ارسلان مروت، مصباح، روبینہ اور عروج سمیت پولیو ورکرز، سپروائزر سمیت دیگر کو اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

قبل ازیں تمام مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں