خالدتواب فیڈریشن کا صدر منتخب ہوکرایف پی سی سی آئی کو دوبارہ مضبوط بنائیںگے ،طارق حلیم

یو بی جی قیادت کے فیصلے فیڈریشن چیمبر،ملکی معیشت اورکاروبار کی بہتری کی بنیاد ثابت ہونگے،سابق نائب صدرفیڈریشن چیمبر

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی کورکمیٹی کے ممبراورسابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق حلیم نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے الیکشن برائی2021کیلئے شیخ خالدتواب کی نامزدگی کو انتہائی احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خالدتواب فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعدایف پی سی سی آئی کو دوبارہ مضبوط پلرزپر کھڑا کرنے میں کامیاب رہیں گے جوگزشتہ 10ماہ میں موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے کمزور پڑ گئے تھے۔

طارق حلیم نے کہا کہ یو بی جی کے قائدین ایس ایم منیر اورافتخار علی ملک سمیت کورکمیٹی کے تقریباً تمام ہی ممبران نے عہدہ صدارت کے امیدوار کی حیثیت سے خالدتواب کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ پنجاب سے عبدالرئوف مختارکو سینئرنائب صدر کاامیدوارنامزد کیا گیا ،یقیناً یہ فیصلے ایف پی سی سی آئی اوربزنس کمیونٹی کی مضبوطی کا سبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

طارق حلیم نے مزید کہا کہ یوبی جی کا ہرممبراجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتا ہے اور یہی فیصلے فیڈریشن چیمبر،ملکی معیشت اورکاروبار کی بہتری کی بنیاد ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کیلئے ایف پی سی سی آئی کا اقتدار" چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات"ثابت ہورچکا ہے اور بزنس مین پینل ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے کیونکہ بزنس مین پینل کے مرکزی رہنمائوں کے استعفے یہ واضح کررہے ہیں کہ سال2020کے فیڈریشن انتخابات میں بزنس مین پینل کی جیت مصنوعی تھی۔ طارق حلیم نے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزار فیروز سمیت چاروں صوبوں کی کورکمیٹیوں کے ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں