رحمتہ اللعا لمین کی دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت وگمرا ہی سے نجا ت ملی،علامہ خلیل چشتی

جما عت اہلسنت کی رنچھوڑ لائن، اورنگی،بن قاسم،نارتھ کراچی،کورنگی کی میلاد ریلی سے علامہ شیرازی و دیگر کا خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ خلیل الرحمان چشتی نے کہا کہ حضور رحمتہ اللعا لمین کی اس دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت،جہا لت،گمرا ہی،شر ک و بدعت سے نجا ت حاصل ہو ئی۔اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے۔

انہوں نے جما عت اہلسنت کے زیر اہتمام مختلف اوقات میں نارتھ کراچی،اورنگی ٹان،رنچھوڑ لائن سے نکلنے والی میلاد ریلیوں سے خطاب میں کہا کہ غلا مان مصطفی اپنے نبی کی ولادت کا جشن بھر پو ر انداز سے منا تے ہیں اہل محبت کے دلوں سے جذبہء عشق مصطفی ا ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

جما عت اہلسنت کے تحت صدیقیہ مسجد کورنگی سے میلاد جلوس نکالا گیا جس کی قیادت جما عت اہلسنت کراچی کے ناظم ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ حضور رحم اللعالمین کے ذکر کو رب نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا۔

ادارہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم سے نکلنے والی میلاد ریلی سے علامہ سید عبد القادر شیرازی نے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں میں پایا جانے والا مذہبی ذوق وشوق محافل میلاد ہی کی برکتوں میں سے ہے۔ جبکہ مصطفی مسجد شیرشاہ سے میلاد جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مفتی محمد بلال قادری نے کی۔ریلیوں میں سید رفیق شاہ، مولانا عاشق حسین سعیدی،مولانا شوکت سیالوی،قاری سعید قاسمی،محمد آصف قادری،قاضی نور الاسلام شمس،مولانا سید راشد علی رضوی،محمد اسد مجددی،مولانا جمیل امینی،خرم رضا،مفتی عبد الصمد،محمد علی ترابی،شریف احمد خان،علامہ فیصل رشید،غفران احمد و دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں