فرانس اسلام دشمنی سے باز رہے اسلامو فوبیا میکرون دماغی توازن خراب ہوگیا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت پاکستان فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان اور فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کرئے،ثروت اعجاز قادری

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فرانس اسلام دشمنی سے باز رہے اسلامو فوبیا میکرون دماغی توازن خراب ہوگیا ہے،عاشقان رسول گستاخ محمد کا دماغ درست کرنا اچھی طرح جانتے ہیں،آقا کریم ؐ کی شان میں گستاخی کسی طور بھی برداشت نہیں کرینگے،حکومت پاکستان فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان اور فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کرئے،یورپ سن لے مسلمان اپنی جانوں سے بھی عزیز محبوب محمد مصطفی ؐ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،فرانس کے صدر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اپوزیشن حکومت کو عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،ملک میں سیاسی مذہبی غیر یقینی انتشار کو ختم کرنے کیلئے حکومت کل جماعتی کانفرنس طلب کرے،پاکستان میں خوشحالی اورا ستحکام کے دشمنوں کا راستہ متحدہوکرروکنا ہوگا،دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے آقا کریم ؐ کا جشن ولادت ہر حال میں منائینگے، کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ملک میں پے درپے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،بھارت خطے میں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور کشمیر یوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے،کوئٹہ دھماکہ میں زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،شہید ہونیوالوں کے لواحقین تعزیت کرتے ہیں،دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن تیز کئے جائیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنیوالوں کے ساتھ ہیں،عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں اور ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو انتہا پسند دہشتگرد دہشتگردی کے ذریعے کمزور کرنے کے درپے ہیں ملک کے عوام ان کے ناپاک عزائم کو اتحاد ویکجہتی اور شعور سے خاک میں ملادینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں