فرانس میں بڑی عمارتوں پر بڑی اسکرین لگاکر چارلی ایبڈ کے بنائے گئے گستاخانہ خاکے شائع کرنا افسوس ناک ہے،قاضی محمدابراہیم

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی قاضی محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ فرانس میں بڑی عمارتوں پر بڑی اسکرین لگاکر چارلی ایبڈ کے بنائے گئے گستاخانہ خاکے شائع کرنا افسوس ناک ہے، فرانس میں نبی آخر الزماں ؐ کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدر کر کے فرانس سے ہر قسم کے تعلقات کا بائیکاٹ کرے اور عوام بھی فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمے داران نے کہا کہ وزیراعظم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب سے اپیل کرتے ہیں فی الفور او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے اور فرانس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس کے خلاف بائیکاٹ نہ کرنا ایمان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ گستاخانہ اقدام سے مسلم امہ شدید غم میں مبتلا ہے۔ اقوام متحدہ مسلم دشمن اور اسلامو فوبیا اقدامات کا نوٹس لے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں