زمبابوے ٹیم کے مقابلے پاکستان ٹیم زیادہ مضبوط اور بہتر ہے، معین خان
اصل مقابلہ ساتھ افریقہ کی ٹیم سے ہو گا وہ پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے، سابق کپتان
اتوار 25 اکتوبر 2020 21:40
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان معین خان نے کہاکہ اصل مقابلہ ساتھ افریقہ کی ٹیم سے ہو گا،جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ایک موثر لائحہ عمل کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، مضبوط اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف بہترین حکمت عملی ہی کامیابی دلواسکتی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بہت سے کھلاڑیوں کے مستقبل کا تعین کرے گی۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے معین خان نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی قیادت پر اٹھنے والے سوالات کی وجوہات بھی ہیں، اظہرعلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ضرور ہیں مگر وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، لیکن کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا، سرفراز احمد اب تک متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔معین خان نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈیٹر ہر اچھی کارکردگی دکھائے گی، گال گلیڈیٹر میں شامل پاکستانی کرکٹرز اچھا کھیل پیش کریں گے، ندیم عمر کی انگلش پہ میں اس فرنچائز سے بہت امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ ایل پی ایل کے لیے پی سی بی پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کرے گی، تماشائیوں سے خالی میدان اچھا نہیں لگے گا تاہم ایل پی ایل کا آغاز اچھا شگون ہے، کرکٹ کو فروغ اور تقویت دینا سب کی ذمہ داری ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا کہ ان کے لیے نیک خواہشات ہیں، غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں،غلطیوں سے ہمیشہ سبق سیکھنا چاہیے ،غلطیاں کرنے والے تقریبا سب ہی کرکٹرز واپس آئے، امید ہے کہ سلمان بٹ سیدھے راستے پر چلتے ہوئے کرکٹ کے لیے کام کریں گے۔ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے معین خان نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے کھیل کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے،ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیشہ اچھے کھلاڑی فراہم کیے،ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے کھلاڑیوں کو مالی آسودگی حاصل رہی،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے،وزیراعظم عمران خان خود بھی ڈپارٹمنٹل کھلاڑی رہے ہیں،وزیراعظم کو ڈپارٹمنٹل کرکٹ کرکٹ کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت