وزیر اعلیٰ سندھ کی نیو چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کو مبارکباد پیش

سندھ کے عوام کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے،مراد علی شاہ -نیول چیف ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کی وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل حمایت ی یقین دہانی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے عوام کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے آپ کی ایڈمرل نیازی کی تقرری ہماری نئی نسل کیلئے انسپائریشن ہے جو افواج خصوصاً پاک بحریہ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات انہوں نے نئے نیول چیف سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔نیول چیف نے سانگھڑ میں اپنی زندگی اور جدوجہد کے ابتدائی عمر کے تجربات وزیر اعلیٰ کے ساتھ شیئر کیے اور کہا کہ وہ اپنے آبائی ضلع کے لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ان سے زور دیا کہ وہ سانگھڑ میں ایک بہترین کیڈٹ کالج قائم کرنے اور سانگھڑ کیڈ کالج کو بہترین مقام بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کریں گے۔

نیول چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے ماہی گیر سمندر سے پیار کرتے ہیں اور بغیر کسی خوف کے وہاں زندگی بسر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اپنے لذیذ کھانوں میں بحیرہ عرب کے سمندری لہروں سے مچھلی نکالتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کے بچوں کو پاک بحریہ میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

نیول چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کی تجاویز کو سراہا اور انہیں ایک ایسا نظام تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے تحت ماہی گیروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو تجویز پیش کی کہ وہ کراچی سے کیٹی بندر تک مختلف جیٹیز اور چھوٹے جزائر پر تفریحی سرگرمیاں پیدا کرنے میں مدد کریں۔ اس پر نیول چیف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں اس تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آنے والے مہمان کو اجرک ، سندھی ٹوپی اور اپنے یادگار روایتی تحائف پیش کیے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں