پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کرادی

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دے دیا

منگل 27 اکتوبر 2020 17:31

پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کرادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کرادی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کردی رپورٹ کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ نے پی آئی اے کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دے دیا ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں مزید کہا گیا ہے کہ پائلٹ کو انتہائی پیچیدہ نوعیت کی تکنیکی خامی کا سامنا کرنا پڑا حادثہ ٹربائن بلیڈ ٹو ٹنے کی وجہ سے ہوا ٹربائن کا بریک ہونا پی آئی اے منٹیننس کی بے ضابطگی کا نتیجہ ہے ماہرین کا کہنا ہے اس سے پہلے اس نوعیت کی خامی کبھی نہیں ہوئی ایسی صورت حال میں پائلٹ کیلئے طیارہ کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوجاتا ہے 2016 میں اے ٹی آر طیارہ حادثے میں معروف اسکالر جنید جمشید بھی شہید ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں