گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈاور پاکستان پوسٹ کے درمیان پہلے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس کے اجراکیلئے معاہدہ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO)،پاکستان کی تیزی سے نمو پذیر آئل مارکیٹنگ کمپنی ( او ایم سی ) نے اپنے COCO لاہور۔2 ریٹیل آئوٹ لیٹ میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس ( ڈی ایف پی او) کا افتتاح کرنے والی پہلی او ایم سی بن گئی۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پر خالد ریاض، سی ای او، GO اور اسد الطاف، سی ای او، پاکستان پوسٹ فائونڈیشن لاجسٹک ڈویژن ( پی پی ایف ایل ڈی ) نے دستخط کئے۔

نو افتتاح شدہ ڈی ایف پی او کے ذریعے صارفین کویہ سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ GOریٹیل آئوٹ لیٹ پر ہی بآسانی کوریئر، کارگو اور رقم کی ترسیل کی سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈی ایف پی او پر بلوں کی ادائیگی اور پوسٹل انشورنس کے علاوہ دیگر سروسز بھی مستقبل قریب میں متعارف کرائی جائیں گی۔ ایم او یو کے تحت GO اور پاکستان پوسٹ پاکستان بھر میں متعدد ریٹیل آئوٹ لیٹس پر ڈی ایف پی او قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں