گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے، 335 نئے کیسز سامنے آئے،وزیراعلی سندھ

منگل اکتوبر 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 مریض انتقال کرگئے اور 335 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 201 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8860 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 335نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1607796ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 144449کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید 201مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد137041ہوچکی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مزید5مریض انتقال کرگئے جس سے صوبہ میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 2604 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4804 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4516 گھروں میں ، 4 آئسولیشن سینٹرز میں اور 284مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 335کورونا کیسز میں سی250 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی90، ضلع شرقی 69 ، ضلع وسطی 40 ،ضلع کورنگی28، ضلع ملیر 12اور ضلع غربی میں سی11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد11، لاڑکانہ6،شکارپور5 ،بدین اور قمبر4 ،جامشورو، خیرپور، سکھر، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں3،گھوٹکی، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد اور سجاول میں2 ،دادو، کشمور، مٹیاری، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان اور تھرپارکر میں سی1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔#

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments