پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف

بدھ 28 اکتوبر 2020 13:29

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاک بحریہ نے سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، اینٹی شپ میزائل سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کی مشقیں کی گئی ہیں، جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اینٹی شپ میزائلز سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، نیول چیف امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں