شنیرا نے ترک شیف کو اپنے گھر مدعو کرلیا

جمعرات اکتوبر 14:47

شنیرا نے ترک شیف کو اپنے گھر مدعو کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) شنیرا نے ترک شیف کو اپنے گھر مدعو کرلیا۔گزشتہ دنوں ترکی کا دورہ کرنے والی شنیرا اکرم نے دٴْنیا بھر میں مقبول ترین ترک شیف براک کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے تٴْرک شیف براک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شنیرا نے صارف کے ٹوئٹ پر تٴْرک شیف براک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آ پ کو دعوت دے رہی ہوں کہ آپ جب بھی پاکستان کا دورہ کریں تو ہمارے گھر لازمی آئیں۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے تٴْرک پکوانوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ترکش کھانوں کے ذائقے کو بہت یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ارسلان کیا ہم شیف سے ملنے کے لیے ابھی بٴْکنگ کرواسکتے ہیں کیونکہ مجھے ترک شیف براک سے کھانا پکانا سیکھنا ہے۔

(جاری ہے)

شنیرا نے لکھا کہ میرے خیال میں ہمارے عوام کو بھی اس میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔خیا ل رہے کہ گزشتہ دنوں ترک شیف براک نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھاکہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔معروف شیف براک نے پاکستان آنے کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پاکستان آکر خود پاکستان کے لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments