فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف کراچی کے صحافیوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کراچی کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی
جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00
(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر،سیکرٹری محمد عارف خان،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران،سیکرٹری ارمان صابر،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس،سیکرٹری عاجز جمالی،جی ایم جمالی،پیپ کے صدر محمد جمیل،جنرل سیکرٹری عباس مہدی،کراچی پریس کلب کے سابق سیکر ٹری اے ایچ خانزادہ،عامر لطیف سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی حرمت کی توہین کی گئی جس سے ہر مسلمان دل گرفتہ ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایک ارب 90 کروڑ مسلمانوں اور ان کی حرمت کی توہین کی گئی جس سے صرف انتہا پسندی کو تقویت ملے گی۔ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمدؐ کی ناموس کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کرگزرنے کو تیار ہیں۔ ہم ایسی کسی آزادی کو نہیں مانتے جس میں رسول اللہ کی گستاخی کی جائے۔اس کو اظہار رائے کی آزادی قرار دینا ظلم ہے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے پورے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت حکومت کی سر پرستی میں کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس لیے ضروری ہے کہ فرانس سے ہر سطح پر تعلقات ختم کیے جائیں۔سیکرٹری ارمان صابر نے کہا کہ کوئی مسلمان حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا فرانس نے پورے مسلم دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں،فوری طور پرفرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے،صحافی برادری حضور ؐکی شان میں کسی گستاخی پر خاموش نہیں رہیں گے،صحافی برادری اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور سراپا احتجاج ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر نے کہاکہ ہم فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی بے حرمتی کرنے والے دنیا کے امن کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔فرانسیسی صدر کا اس معاملے کو آزادی اظہار رائے کا بیان دینا قابل مذمت ہے۔سیکرٹری محمد عارف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام محمدؐ کے خاکے بنانے والوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ مغرب میں مسلمانوں پر حجاب، قرآن، مساجد، اسلامی تعلیمات، اسلامی شعائر کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔او آئی سی اس اسلسلہ میں موثر اقدام کرے۔ حکومت پاکستان امت مسلمہ اور پاکستانی صحافیوں کے جذبات فرانس تک پہنچائے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس نے کہا کہ فرانس میں بار بار شان رسالت محمد ؐکی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں۔ فرانسیسی حکومت کی زیر سرپرستی میگزین میں توہین آمیز خاکے شائع کئے گئے ہیں۔توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد امت مسلمہ کے دل اور جذبات مجروح ہوئے ہیں۔فرانس کے صدر کا بیان سلام اور امت مسلمہ کے خلاف ہے جو کہ قابل مذمت بھی ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔جی ایم جمالی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔دنیا کے کسی بھی معاشرے میں رائے کے اظہار کی ایسی آزادی نہیں دی جاتی جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کا ایک صفحہ پر اکٹھا ہو نایہود و ہنود کی سیاسی حکمت عملی کو خاک میں ملاسکتاہے۔ ..
ہرادوارکی حکمرانوں نے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا۔محمدسلیم عطاری
سرائیکی پرفیشنلز فورم نے سرائیکی صوبے کے فوری قیام کا مطالبہ کردیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی اختتام پذیر؛ ڈی آئی جی سیکیورٹی کی جوانوں و افسران کو شاباش
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
سند ھ ہائی کورٹ نے ہالہ کے پی ٹی آئی رہنماؤں مخدوم فضل سمیت دیگر کی 20 بوری گندم چوری کے مقدمے میںحفاظتی ..
سندھ ہائی کورٹ نے پتنگ اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی
سندھ ہائی کورٹ :مہوش حیات اورکبریٰ خان کی عادل راجہ کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو ..
لاپتہ 8 شہریوں کی بازیابی کے متعلق درخواستوں پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی ، پیش رفت رپورٹس طلب
کریک میرینا تعمیراتی منصوبہ میں مبینہ بے ضابطگیاں ،ملزم احمد قلی خان کی بینک گارنٹی جمع کرانے کی مہلت ..
سپریم کورٹ نے جوہڑ جمالی میں 2بھائیوں کی زمین کی ملکیت کے تنازع سے متعلق دائر اپیل مسترد کردی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی