ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ولادت رسول ؐ کے موقع پر قوم کو مبارکباد

آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ؐ میں موجود ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں تحمل برداشت اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ہوگا

جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جشن ولادت رسول ؐ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ؐ کی زندگی ہمارے لئے نجات کا ذریعہ ہے آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ؐ میں موجود ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں تحمل برداشت اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جب ہی ہم مشکلات سے نکل سکیں گے آج عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں انکا حل بھی سیرت پاک ؐ میں موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ڈھالیں اور دنیا کے سامنے اس سچائی کو ثابت کریں کہ آپ ؐ کی ذندگی ہی نجات کا زریعہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں