کورونا کی دوسری لہر ، کراچی ایئر پورٹ پر اہم حفاظتی اقدامات، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کاونٹرزکائونٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیا

منگل 24 نومبر 2020 16:29

کورونا کی دوسری لہر ، کراچی ایئر پورٹ پر اہم حفاظتی اقدامات، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کاونٹرزکائونٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیا
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کاونٹرزکائونٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیاہے۔اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے بتایاکہ سی اے اے نے احتیاطی تدابیرعملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے پندرہ سے زائد کائونٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے کے دیگر تمام کائونٹروں کو بھی مکمل طور پر شیشے سے کور کردیا جائے گا۔ایک ہفتے کے اندر انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول لائونج میں مجموعی طور پر 35 سے زائد ایف آئی اے امیگریشن کائونٹرز مکمل طور پرشیشے سے ڈھک دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کائونٹرز کو شیشے سے کور کرنے کا مقصد عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے، کرونا وائرس کی دوسری لہر کو تیزی سے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے اس سے بچائو کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت محسوس کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں