سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات

منگل 24 نومبر 2020 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے منگل کو بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے ان کی طبیعت دریافت کی۔ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمان نے بی بی بختاور بھٹو زرداری کی نسبت طے ہوجانے پر مبارک باد بھی دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں