سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 8مریض انتقال کرگئے

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 1348نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،وزیراعلیٰ سندھ

بدھ نومبر 20:34

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 8مریض انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1348 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور607 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12159نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1348نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا11 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2864ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک1929972نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 167381کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں مزید607مریض صحتیاب ہو ئے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد147564 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت16953 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16226گھروں میں ،13 آئسولیشن سینٹرز میں اور714 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 641مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 58مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 1348نئے کیسز میں سی933 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 343، ضلع شرقی 338، ضلع وسطی92، ضلع ملیر83، ضلع کورنگی52 اور ضلع غربی سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح حیدرآباد106، بدین 73، جامشورو31 ،شہید بینظیرآباد26، سانگھڑ21، مٹیاری16، عمرکوٹ13 ،سجاول9، میرپورخاص اور سکھر8۔

8،نوشہروفیروز7، گھوٹکی6 ،خیرپور اور ٹھٹھہ3۔3 ،دادو اور ٹنڈومحمد خان میں سے 2-2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments