بختاوربھٹوزرداری کی منگنی کے رنگ پھیکے پڑ گئے،بلاول بھٹو شرکت نہیں کریں گے

تقریب کی تیاریاں مکمل ،اسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری منگنی میں کچھ دیر کے لیے شرکت کرنے آئیں گے

جمعرات 26 نومبر 2020 17:23

بختاوربھٹوزرداری کی منگنی کے رنگ پھیکے پڑ گئے،بلاول بھٹو شرکت نہیں کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج(جمعہ)کرا چی میں ہوگی ، بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج(جمعہ)بلاول ہائوس کرا چی میں ہوگی ، تقریب میں آصفہ ،بختاوربھٹو کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افرادشریک ہوں گے تاہم بلاول بھٹو ہمشیرہ کی منگنی تقریب میں شرکت کا امکان نہیںہے۔ذرائع بلاول ہائوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے جبکہ منگنی کے لئے یونس چوہدری اور محمود چوہدری فیملی کراچی پہنچ گئی ہے، محمود چوہدری فیملی کے 13سے زائد افراد کراچی پہنچے ہیں جبکہ محمود چوہدری کے خاندان کی مہمان داری کیلئے بلاول ہائوس کا عملہ مقرر کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے قبل بلاول ہائوس کو ڈس انفیکٹ کرایاگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئے کورونامنفی رپورٹ ہونالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔منگنی کی تقریب بلاول ہائوس کے اوپن ایریا میں ہو گی اور سجاوٹ کرنے والا عملے نے تمام کام مکمل کرلیاہے۔کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف اور بلاول ہائوس کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لئے گئے ہیں اور تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری شرکت نہیں کرسکیں گے۔ تقریب شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو ٹیلیفون کے ذریعے رہنمائوں سے رابطے میں ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں