اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کیخلاف کسٹم کاکریک ڈاون شروع، کئی گاڑیاں ضبط

کسٹم نے 16 لگژری گاڑیاں ضبط کیں، تمام گاڑیاں اعلیٰ سرکاری افسران، حکومتی عہدیداروں اوربااثرافراد کے زیر استعمال تھیں

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 26 نومبر 2020 23:05

اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کیخلاف کسٹم کاکریک ڈاون شروع، کئی گاڑیاں ضبط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) کسٹم نے اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 لگژری گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں سندھ بیوروکریسی کے اعلی افسران کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کسٹمز کے مطابق پاکستان کسٹمز پریونٹو کراچی کا اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 لگژری گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں ۔ اسمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ہی- ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ کسٹم حکام کے مطابق پکڑی گئی گاڑیوں کے چیسز اور انجن نمبر تبدیل کیے گئے تھے۔ ضبط کی گئیں گاڑیوں میں سے ایک نان کسٹم پیڈ جیپ سندھ بیوروکریسی کے اعلیٰ ترین افسرکے زیراستعمال تھی ۔ مزید گاڑیوں کے مالکان کیخلاف بھی مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں