مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار، دوسری رپورٹ بھی مثبت

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:41

مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار، دوسری رپورٹ بھی مثبت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورونا کا شکار ہیں، 12 روز قرنطینہ اختیار کئے جانے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا لیکن اس بار بھی ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ میں اب بھی ہلکے بخار سمیت کچھ علامات بھی موجود ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے، انہوں نے رواں ہفتے دفتری امور بھی انجام دیئے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 16 نومبر کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں