کراچی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ اٹھارہ افراد انتقال کرگئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:44

کراچی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ اٹھارہ افراد انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) کراچی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ اٹھارہ افراد انتقال کرگئے۔ ایدھی کورونا ٹیم نے مختلف اسپتالوں سے میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا۔کراچی میں ہفتہ کو بھی کورونا وائرس 18زندگیاں نگل گیا۔ ایدھی کورونا ٹیم نے مختلف اسپتالوں سے میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال اور کارڈیو سے 5میتیں، سول اسپتال اور ایس آئی یو ٹی سے 4میتیں، لیاری جنرل اسپتال اور ہل پارک جنرل اسپتال سے 2میتیں، کلفٹن ساتھ سٹی اسپتال، نیشنل میڈیکل اسپتال کالا پل سے 1،1 میت منتقل کی گئی، ضیاالدین نارتھ ناظم آباد سے بھی ایک میت منتقل کی گئی، ایکسپو سینٹر سے 2میتوں کو منتقل کیا گیا، ایئرپورٹ کے قریب سے ایک میت منتقل کی گئی، گلشن اقبال میں پٹیل اسپتال سے بھی ایک میت منتقل

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں